حاجی میر غلام دستگیر بادینی نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان میں کچی آبادی مستقلی، کچی آباد ی کے ڈھانچے کی ترقی کا مسودہ قانون 2018ایوان میں پیش کیا

منگل 24 اپریل 2018 20:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی بلوچستان حاجی میر غلام دستگیر بادینی نے منگل کے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان میں کچی آبادی مستقلی اور کچی آباد ی کے ڈھانچے کی ترقی کا مسودہ قانون 2018ایوان میں پیش کیا ،اسپیکر نے مسودہ قانون اسٹینڈنگ کمیٹی کے حوالے کرنے کی رولنگ دے دی اور قائمہ کمیٹی کے چیئرمین جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی مفتی گلاب کو ہدایت کی کہ وہ 30اپریل کے اجلاس میں اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کریں ،مفتی گلاب نے کہاکہ اس بارے میں جو اسٹینڈنگ کمیٹی بنائی گئی ہے اس میں بہت سینئر ارکان کو رکھا ہواہے وہ اجلاس میں شرکت نہیں کرتے ہیں جس پر اسپیکر نے کہاکہ آپ روزانہ کی بنیاد پر اجلاس بلائے اور اپنی رپورٹ مکمل کرکے 30اپریل کے اجلاس میں پیش کریں ۔