اسلام آباد ، عدلیہ‘ پارلیمنٹ ہائوس‘ پارلیمنٹ لاجز ‘ ایم این اے ہاسٹل‘ ایمبیسڈرز‘ ضلعی انتظامیہ‘ سابق صدر ‘ وزیراعظماور وفاقی سیکرٹریز کی سیکیورٹی پر 686 اہلکار تعینات

منگل 24 اپریل 2018 20:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) وفاقی دارالحکومت میں عدلیہ‘ پارلیمنٹ ہائوس‘ پارلیمنٹ لاجز ‘ ایم این اے ہاسٹل‘ ایمبیسڈرز‘ ضلعی انتظامیہ‘ سابق صدر ‘ وزیراعظم‘ وفاقی سیکرٹریز کی سیکیورٹی پر 686 اہلکار اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔ 44 پولیس کی گاڑیاں بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ آن لائن کے پاس سرکاری دستاویزات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی سیکیورٹی کیلئے 366 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں۔

جبکہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران 273 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجم دیتے ہیں۔ مشترکہ اجلاس میں 310 سپاہی 8 کانسٹیبل 41 اپر سٹاف 4 انسپکٹر 2 ڈی ایس پی ایک ایس پی شامل ہوتے ہیں جبکہ پاریمنٹ کے اجلاس میں 226 سپاہی 8 کانسٹیبل 32 اپر سٹاف 2 ڈی ایس پی ایک ایس پی سیکیورٹی کیلئے معمور ہوتے ہیں پارلیمنٹ لاجز کی سیکیورٹی پر 35 اہلکار اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیتے ہیں جن میں 26 سپاہی 3 ہیڈ کانسٹیبل 4 اپر سٹاف 1 انسپکٹر 1 ڈی ایس پی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایم این اے ہاسٹل کی سیکیورٹی پر 10 پولیس اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں ‘ وفاقی سیکرٹریز کی سکیورٹ پر 5 ‘سابق وزیراعظم اور صدر کی سیکیورٹی پر 92 پولیس اہلکار اور دو پولیس کی گاڑیاں شامکل ہیں۔ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کی سیکیورٹی کیلئے 439 پولیس اہلکار اور 35 پولیس کی گاڑیاں سیکیورٹی پر معمور ہیں ضلعی انتظامیہ کی سیکیورٹی پر 37 پولیس اہلکار اور دو پولیس کی گاڑیاں شامل ہیں اسلام آباد میں مخالفت ممالک کے سفیروں کی سیکیورٹی پر 56 پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ان کے ہمراہ دو پولیس کی گاڑیاں بھی شامل ہیں وفاقی درالحکومت میں وفای وزری ‘ وزیر مملکت ‘ وزیراعظم کے مشیر ‘ چیئرمین سینیٹ‘ سپیکر قومی اسمبلی ‘ قائد ایوان‘ اپوزیشن لیڈر اور پارلیمنٹرین کی سیکیورٹی پر 141 پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹیاں دے رہے ہیں ان کے ہمراہ دو پولیس کی گاریاں بھی سیکیورٹی میں شامل ہیں ان کے ہمراہ تین پولیس کی گاڑیاں بھی سیکیورٹی میں شامل ہیں ۔