اسلام آباد، 59پولیس افسران و جو ان کی ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز تقریب کا انعقاد

منگل 24 اپریل 2018 20:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) وفاقی پولیس کے 59پولیس افسران و جو ان اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرہوگئے جن کے اعزاز میں اسلام آ باد پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ایک پروقار تقریب انعقاد کیا گیا،آئی جی اسلا م آباد نے ریٹائر ہونے والے افسران کی اسلام آباد پولیس میںخدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔

تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آباد پولیس کے ایک ڈی ایس پی10انسپکٹرز09سب انسپکٹرز08ہیڈ کانسٹیبلز اور31کانسٹیبلزاپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرہو گئے منگل کے روز آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کی طرف سے اسلام آباد پولیس کے ریٹائرہونے والے افسران کے اعزاز میںپولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ایک پروقار تقریب انعقاد کیا گیا ، تقریب میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز سمیرا اعظم ،ڈی ایس پی پی ٹی ایس بختیار احمد للہ کے علاوہ ریٹائرہونے والے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کے اعزاز میں یہ تقریب کرکے میں انتہائی خوشی محسوس کر رہاہوں ،آپ نے جوانی کے آغاز میں پولیس سروس جوائن کی اور اپنی فیملی کی تمام مشکلات کو پس پردرہ رکھتے ہوئے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے گزاردی۔یہ تقریب پہلی اور آخری نہیں ہوگی بلکہ آ ئندہ جب بھی کو ئی ملازم ریٹائر ہوگا تو اسی طرح اس کے اعزاز میں بھی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر آئی جی اسلام آباد نے تمام ریٹائر ہونے والے ملازمین کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کو اعزازی شیلڈز دیں۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :