اسلام آباد،پولیس نے 2018میں قحبہ خانوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران169عورتوں اور 153مردوںکے علاوہ 303 منشیات فروش گرفتار کرلئے

منگل 24 اپریل 2018 20:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) وفاقی پولیس نے امسال 2018 میں قحبہ خانوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران169عورتوں اور 153مردوں جبکہ 303 منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس نے گزشتہ دوماہ اور 23دنوں میں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کر کے 169عورتوں اور 153مردوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 54 مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران اسلام آباد پولیس نے 303ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 137184گرام چرس،17346گرام ہیروئن،2500گرام افیون،10نشہ آور گولیاں اور 719گرام آئس برآمد کر کے ان کے خلاف 286مقدمات درج کیے گئے اس کے علاوہ شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس نی220ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی13257بوتل شراب برآمد کرکے ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے۔

(جاری ہے)

اسی طرح قماربازوں اور شیشہ سنٹرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 173قماربازوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مختلف تھانوں میں 28مقدمات درج ہوئے،شیشہ سنٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے 119ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 44مقدمات درج کیے ۔پولیس ترجمان نعیم اقبال کے مطابق آئی جی اسلام آبادسلطان اعظم تیموری نے تمام افسران کو واضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں سے قحبہ خانوں، منشیات و شراب فروشوں اور قماربازوں کے خلاف موثر کریک ڈائون عمل میں لائیں اور اس گھناونے کاروبار میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائیں تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے ۔۔۔۔۔