اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے سویٹ ہوم ایچ نائن میں ایک روزہ روڈ سیفٹی ورک شاپ کا انعقاد

منگل 24 اپریل 2018 20:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سویٹ ہوم ایچ نائن اسلام آباد میں ایک روزہ روڈ سیفٹی ورک شاپ کا انعقاد کیا جس میں150 سے زائدبچوں نے شرکت کی ، بچوں کو پیدل چلنے کے اصول اور پیدل چلنے والوں کے حقوق ،سڑک استعمال کرنے والوں کی اقسام، روڈ کراسنگ اور ٹریفک حادثات سے بچنے کے ساتھ ساتھ دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے کے خطرات ،سیٹ بیلٹ کے استعما ل،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کے خطرات اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سویٹ ہوم اسلام آباد میںروڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے آگاہی فراہم کرنے کے لئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں 150سے زائد بچوں نے شرکت کی جن کو ایک اچھا ڈرائیور بننے کے لئے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی بچوں کو پیدل چلنے کے اصول اور پیدل چلنے والوں کے حقوق ،سڑک استعمال کرنے والوں کی اقسام، روڈ کراسنگ اور ٹریفک حادثات سے بچنے کے ساتھ ساتھ دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے کے خطرات ،سیٹ بیلٹ کے استعما ل،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کے خطرات، سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیا ل رکھنا،اوور ہیڈ بریج کے استعمال ،زیبرا کراسنگ کا استعما ل،تیز رفتاری کے خطرات،اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ،ورکشاپ کے اختتام پر ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشیدنے کہا بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ سڑک استعمال کرتے وقت دوسروں کے حقوق کا خیال اور مثبت رویہ رکھنے سے ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے نوجوان نسل ہمارا ساتھ دیں تو آئی ٹی پی کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے اس موقع پر برانچ ہیڈ میڈم فرزانہ کے ساتھ گرلز گائیڈ سٹاف بھی موجودتھا،برانچ ہیڈ میڈم فرزانہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی پی کے افسران مشکل وقت میں عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہیں اور اپنی ڈیوٹی نہایت خدمت گزاری سے سرانجام دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر آئی ٹی پی کی طرف سے ایس پی ٹریفک نے برانچ ہیڈمیڈم فرزانہ کو شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔۔۔۔۔۔