اہل سنت و الجماعت پورے ملک سے اپنے نمائندے کھڑے کریگی، مولانا احمد لدھیانوی

منگل 24 اپریل 2018 20:25

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما اور اہلسنت و الجماعت پاکستان کے سرپرست اعلیٰ مولانا احمد لدھیانوی نے مانسہرہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اہل سنت و الجماعت پورے ملک سے اپنے نمائندے کھڑے کریگی اور الیکشن میں بھرپور طریقہ سے حصہ لیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام دینی جماعتوں کا ایک نمائندہ اتحاد قائم کر لیا ہے اور تمام دینی جماعتوں اس کے فارم سے الیکشن میں حصہ لیگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا اتحاد مجلسیوں کے علاوہ ہر جماعت سے ہو سکتا ہے۔ اس موقع پر MPAجھنگ مولانا مسرور نواز جھنگوی نے کہا کہ ہم صحابہ ؓ کے غلام ہیں اور اس پارٹی سے تعاون کرینگے جو صحابہ ؓ اکرام کے دفاع کے قومی اسمبلی میں ناموس صحابہ ؓ بل لائیگی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں اہلسنت و الجماعت بھرپور کامیابی حاصل کرینگی۔ اس موقع پر مولانا ضلعی صدر مولانا رب نواز طاہر، صوبائی صدر عطاء محمد ذیشانی نے خطاب کیا۔۔