․گوجرخان ،جی ٹی روڈ پر نادرا دفتر کے بالمقابل منی ٹرک بریک فیل ہو نے سے رکشہ اور موٹر سائیکل پر چڑھنے سے ایک شخص ہلاک 9 زخمی

منگل 24 اپریل 2018 20:25

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) جی ٹی روڈ پر نادرا دفتر کے بالمقابل منی ٹرک LWC-2413 کی بریک فیل ہوجانے کے بعد مسافروں سے بھرے رکشہ اور موٹرسائیکل سے ٹکراتے ہوئے سرراہ کھڑے نوجوانوں پر چڑھ دوڑنے اور سروس روڈکے قریب ایک مکان میں جاگھسنے کے نتیجہ میں نجی کلینک کا ڈسپنسر 24روز قبل سہرا سجانے والا 23سالہ رضوان سکنہ بوکڑہ جاں بحق جبکہ ادویات سپلائی کر نے والے نوجوان اور رکشہ کے مسافروں سمیت 9افراد زخمی ہوگئے،2زخمیوں کوانتہائی تشویشناک حالت میں THQہسپتال سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ،پولیس نے حادثہ کے ذمہ دارمالک کوٹ مومن کے راشد ولد ظفرا قبال کو گرفتار کر کے منی ٹرک قبضہ میں لے لیا