صوبائی حکومت کابجٹ پیش کرنے کافیصلہ،اسمبلی اجلاس14مئی کو طلب کیاجائیگا

منگل 24 اپریل 2018 20:27

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) خیبرپختونخواحکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کیاہے کہ 14مئی کو بجٹ مالی سال 2018-19پیش کیا جائے گا اور اس متعلق باقاعدہ طور پر اجلاس طلب کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کے ترجمان شوکت یوسفزئی کے مطابق 14مئی کو ہونیوالے اجلاس کیلئے اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کی گئی ہے اور سپیکراسمبلی اسدقیصر کو یہ ٹاسک دیاگیاہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کو بجٹ کے حوالے سے مطمئن کریں شوکت یوسفزئی کے مطابق صوبے کے مفاد میں یہ فیصلہ کیاگیاہے اور وزیراعلیٰ پرویزخٹک چاہتے ہیں کہ موجودہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے۔

دوسری جانب صوبائی اسمبلی نے محکمہ خزانہ کی مشاورت کے بعد شیڈول بھی جاری کردیاہے جس کے تحت بجٹ کو تقریباًچھ دنوں کے اندر پاس کیاجائیگا اور اس متعلق اراکین اسمبلی سے تخفیف زر ،مطالبات زر بھی طلب کرلئے گئے ہیں۔