جامعہ کراچی: پاکستان اسٹڈی سینٹر کے زیر اہتمام اور لاہور کے سینٹر فار سوشل جسٹس کے اشتراک سے کانفرنس

منگل 24 اپریل 2018 20:27

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) جامعہ کراچی کے پاکستان اسٹڈی سینٹر کے زیر اہتمام اور لاہور کے سینٹر فار سوشل جسٹس کے اشتراک سے کانفرنس بعنوان ’’تعلیم کا حق بغیر کسی امتیاز کے‘‘ (آج) بدھ کو صبح 10 بجے ایل ای جے ٹریننگ ہال جامعہ کراچی میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے ڈاکٹر جعفر احمد، پیٹر جیکب اور ڈاکٹر فوزیہ خان خطاب کریں گی۔