جامعہ کراچی: شعبہ اُردو کے زیر اہتمام ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس 26 اپریل کو ہو گی

منگل 24 اپریل 2018 20:27

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) جامعہ کراچی کے شعبہ اُردو کے زیر اہتمام ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’علامہ اقبال: فکری اور عصری تناظر‘‘ کی افتتاحی تقریب 26 اپریل کو صبح 9 بجے جامعہ کراچی کے کلیہ فنون وسماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہو گی۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر رئوف پاریکھ خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کلیدی خطاب کریں گے۔ دیگر مقررین میں رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری، ڈائریکٹر جنرل، اکادمی ادبیات پاکستان ڈاکٹر راشد حمید، ڈاکٹر عبدالوہاب سوری، ڈاکٹر عبدالعزیر ساحر، حمزہ فاروقی، محمود شام، صدف اکبانی (اسلامک ایجوکیشنل اینڈ کلچرل ریسرچ سینٹر ہیوسٹن امریکہ)، نزہت انیس، ڈاکٹر خالد امین، ڈاکٹر انصار احمد، ڈاکٹر افتخار شفیع، ڈاکٹر شہلا سلیم نوری اور صدر نشین شعبہ اُردو جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر تنظیم الفردوس شامل ہیں۔