پرائیویٹ سکولز مالکان کی جانب سے شروع کی گئی ہڑتال کے سلسلے میں پشاور سمیت اکثر اضلاع میںدوسرے روز بھی نجی سکول بند رہے

منگل 24 اپریل 2018 20:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پرائیویٹ سکولز مالکان کی جانب سے شروع کی گئی ہڑتال کے سلسلے میں پشاور سمیت اکثر اضلاع میںدوسرے روز بھی نجی سکول بند رہے، جبکہ صوبائی حکومت بھی نجی سکولز مالکان کے سامنے ڈٹ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی نائب صدر امجدعلی خان کے مطابق صوبے کے دوسرے اضلاع میں بھی نجی سکولز مالکان کی جانب سے مظاہرے کئے جائیں گے مالکان کی طرف سے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے تعلیم کی تباہی کے مترادف قرار دیا ہے ادھر صوبائی حکومت کی جانب سے نجی سکولز مالکان کے مطالبات تسلیم نہ کرنے اور بل میں ترمیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے والدین کی جانب سے بھی صوبائی حکومت کو نجی سکولز مالکان کے سامنے ڈٹ جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے منظور کئے جانے والے پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی میں نجی سکولوں پر بلا اجازت فیسیں نہ بڑھانے ، چھٹیوں کی فیسیں نہ لینے ، نجی سکولوں پر اساتذہ کی تنخواہیں سرکاری سکیل کے مطابق دینے اور چھٹیوں میں ٹرانسپورٹ سیکورٹی اور میڈیکل کی فیسیں لینے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :