این اے 43مہمند ایجنسی میں ترقیاتی کام

محسن خان مہمند ایڈوکیٹ کی تحریری شکایت پر الیکشن کمیشن نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا سے رپورٹ طلب کرلی

منگل 24 اپریل 2018 20:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43( پرانا حلقہ این اے 36)میں ممبر قومی اسمبلی کی جانب سے الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود ترقیاتی کام کے حوالہ سے محسن خان مہمند ایڈوکیٹ کی تحریری شکایت پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر ، خیبر پختونخوا سے اس بابت رپورٹ طلب کرلی ہے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آ ف پاکستان نے یکم اپریل 2018کے بعد ہر قسم کی ترقیاتی سکیموں کے اجراء اور بھرتیوں پر پابندی عاد کر رکھی ہے۔