صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو کی سیالکوٹ میں تیزاب گردی کی شکار عاصمہ یعقوب مسیح کے گھر آمد
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں اقلیتوں اور عام آدمی کے تحفظ کیلئے بے شمار اقدامات کئے گئے ہیں ‘خلیل طاہر سندھو
منگل 24 اپریل 2018 20:35
(جاری ہے)
رضوان گجر نامی شخص نے اسکا رشتہ مانگا اور انکار پر عاصمہ پر تیزاب پھینک کر موقع سے فرار ہوگیا،عاصمہ کو فوری نزدیکی ہسپتال لایا گیا،جسم کا 90فیصد حصہ جھلس جانے اور سیالکوٹ میں برن یونٹ کی دستیابی نہ ہونے کے باعث میو ہسپتال ،لاہور منتقل کیا گیا ۔
جدھر وہ 22اپریل کو اپنی زندگی کی بازی ہار گئی ۔یعقوب مسیح نے صوبائی وزیر کو مزید بتایا کہ پولیس نے ایف آئی آر میں تیزاب پھینکے جانے کی جگہ آگ لگانے کا واقعہ درج کرلیا ہے اور ہمیں ڈر ہے کہ ملزم چونکہ با اثر ہے اسلئے ہمیں انصاف نہیں مل سکے گا۔ پولیس حکام نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ایف آئی آر کا اندراج کرکے مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرکے ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے اورکل انسداد دہشتگردی کورٹ گوجرانوالہ میں ملزم کو پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور اقتدار میں اقلیتوں کیلئے بے شمار اقدامات کیئے گئے ہیں اور ہر سطح پر خواتین کے ساتھ بچوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔عاصمہ کو ہم واپس تو نہیں لا سکتے مگر عوام کے ساتھ ملکر مزید کسی عاصمہ کو ایسی درندگی کا شکار ہونے سے بچا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہو ں ،قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور متاثرہ خاندان کے ساتھ انصاف کے تمام تر تقاضوں کو یقینی بنایا جائیگا۔صوبائی وزیر نے اہلیخانہ سے اظہار تعزیت کے موقع پر عاصمہ یعقوب کیلئے خصوصی دعاء بھی کرائی۔ اس موقع پر ممبر تحصیل کونسل بلقیس رانی،چیئرمین کرسچن تھنکر فورم جاوید گل،کونسلر ندیم سہوترہ اورکونسلر آشر کنول موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.