قصور، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے کی نقدی،ودیگر قیمتی سامان اور موبائل فونزچھین کر لے گئے

منگل اپریل 20:41

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے کی نقدی،ودیگر قیمتی سامان اور موبائل فونزچھین کر لے گئے ،تفصیلات کے مطابق شوگر مل پتو کی کے قریب حافظ محمد ادریس کیشئر اپنے ڈرائیور کے ساتھ بنک سے رقم لیکر آرہا تھا کہ راستے میں ڈاکوئوں نے اسے اسلحہ کی نوک پر روک کر 5لاکھ90ہزار کی نقدی ،اور موبائل فون چھین لیا ،جبکہ مصطفیٰ آباد(للیانی) تھانے میں تنویر نے درخواسے گزاری ہے کہ اس کی دوکان میں داخل ہونیوالے چور ایک لاکھ 27ہزار کی نقدی و دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ،،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔