وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان سے کراچی ٹمبر مینو فیکچرنگ گروپ کے وفد کی ملاقات

منگل 24 اپریل 2018 20:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان سے کراچی ٹمبر مینو فیکچرنگ گروپ کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت گروپ کے سیکرٹری جنرل مختار دوسانی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وفد کے ارکان نے وزیر مملکت کے ساتھ فائربورڈ (ایم ڈی ایف) کی درآمد پر ڈیوٹیز اور ٹیکسوں سے متعلق امور پر بات چیت کی اور اس حوالے سے بہتری کیلئے تجاویز پیش کیں ۔ وزیر مملکت نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی تجاویز کو زیر غور لایا جائے گا اور اس حوالے سے ریونیو ڈویژن کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ وفد میں مشتاق ولی محمد اور سعید احمد شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :