اسلام آباد، احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت

مریم نواز کے وکیل کی بھی ڈی جی آپریشنز نیب ظاہر شاہ پر جرح مکمل

منگل اپریل 20:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت مریم نواز کے وکیل کی بھی ڈی جی آپریشنز نیب ظاہر شاہ پر جرح مکمل، گواہ نے جرح کے جواب میں کہا کہ میں میڈیا کم دیکھتا ہوں مجھے نہیں معلوم سپریم کورٹ سے والیم ٹین کے حصول کیلئے پراسیکیوشن ونگ کی طرف سے خط لکھا گیا،والیم ٹین کے متعلقہ حصے صرف تفتیشی افسران کے حوالے کیے، 20مارچ 2018کے یوکے سینٹرل اتھارٹی کے خط میں 27مئی 2017کے ایم ایل اے کا ریفرنس موجود نہیں،ٹائٹل رجسٹری کی آفیشل کاپیوں پر یو کے سی کی مہر موجود نہیں، کور لیٹر پر مجاز افسر کے دستخط ہیں،کور لیٹر کے پیرا 2میں فلیگ شپ ریفرنس سے متعلق دستاویزات کیلئے سرٹیفائیڈ ٹرو کاپی کا لفظ استعمال ہوا ہے میں نے دستاویزات کو تفصیل سے نہیں پڑھا