وزیر اعظم نے 85ارب روپے سے زائد کی لاگت سے عوامی فلاح و بہبود کے 2میگا پراجیکٹس کی منظوری دے دی ہے،ملک شکیل اعوان

ارب روپے کی لاگت سے غازی بروتھا ڈیم سے راولپنڈی شہر کے لئے واٹر سپلائی اور5ارب 30کروڑ روپے کی لاگت سے زیر التوا200بسترکا چائلڈ اینڈ مدرہسپتال شامل ہیں،سابق رکن قومی اسمبلی

منگل 24 اپریل 2018 20:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) سابق رکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان نے کہا ہے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 85ارب روپے سے زائد کی لاگت سے عوامی فلاح و بہبود کے 2میگا پراجیکٹس کی منظوری دے دی ہے جن میں80ارب روپے کی لاگت سے غازی بروتھا ڈیم سے راولپنڈی شہر کے لئے واٹر سپلائی اور5ارب 30کروڑ روپے کی لاگت سے زیر التوا200بسترکا چائلڈ اینڈ مدرہسپتال شامل ہیں دونوں منصوبوں کی فزیبلٹی تیار کر لی گئی ہے گزشتہ5سال میں اربوں روپے کے فنڈز سے 30 نئے ٹیوب ویل اور20 نئے فلٹریشن پلانٹس لگوائے، شہر میں ہزاروں فٹ نئی پانی و سوئی گیس کی پائپ لائنیں بچھائیں،سڑکیں،گلیاں،سکولز،کالجزکی تعمیرپارکس اور کھیلوں کے میدان کی اپ گریڈیشن کرائی،خیابان سرسید میں لڑکوں کا نیا کالج شہباز شریف ڈگری کالج خیابان سرسید بنوایا جو آج فعال ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیااس موقع پر یوسی1 کے چیئرمین چوہدری عمر مشتاق، یوسی 14کے چیئر مین چنگیز خان، یوسی 5کے چیئر مین ڈاکٹر شفقت،یوسی 4 کے چیئر مین چوہدری عابد ،یوسی 41کے چیئر مین شیخ ارشد ، یوسی 10کے چیئر مین یٰسین خان ، یوسی 33 کے چیئر مین سمیع گل خان، یوسی 35کے چیئر مین راجہ اورنگزیب زیبی ،یوسی 11کے چیئرمین چوہدری زبیر، یوسی 16کے چیئرمین پیرمشرف ،یوسی9 کے چیئرمین راجہ شاہد لطیف ، یوسی8کے چیئرمین راجہ مقصود بھی ان کے ہمراہ تھے،ملک شکیل اعوان نے کہا کہ راولپنڈی کے اندرون شہر حلقہ میں 10 کروڑ روپے کی لاگت سے 8 انچ قطر کی نئی سوئی گیس پائپ لائن بچھائی گئی تاکہ راولپنڈی شہر کے اندر یونین کونسلوں میں سوئی گیس کے کم پریشر کو ختم کرنے کے لئے ایک اضافی سوئی گیس حاصل کی گئی ہے جو ڈی ایم ٹیکسٹائل ملز سے براستہ آئی جے پی روڈ، ڈھوک حسو، ریلوے روڈ، گنجمنڈی موڑ سے ریلوے ورکشاب روڈ، محلہ اکال گڑھ، فوارہ چوک،ڈھوک رتہ، رتہ امرال، موہن پورہ، کشمیری بازار، گنجمنڈی، ورکشابی محلہ، ڈنگی کھوئی، جامع مسجد روڈ بنی چوک، کرتار پورہ، کوھاٹی بازار، مری روڈ سے ہوتے ہوئے وارث خان سٹاپ پہنچے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے چھ مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہ کر آٹھ بار وفاقی وزیر رہنے کے جھوٹے دعویدار شیخ رشید نے اپنی 30 سالہ سیاسی کیرئیر اور مختلف جماعتوں میںگھس کر حاصل کئے گئے اقتدار کے باوجود کسی ایک گلی میں پڑی ہوئی40سال پرانی سوئی گیس کی 1انچ کی پائپ لائن کو تبدیل تک نہیں کروایا اور یہی حال پانی کی پائپ لائنوں کا کیا گیا ہم نے صرف حالیہ1 سال میں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے این اے 55 میں دلوں کے حکمران وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی شفقت سے دیئے گئے فنڈز سے 55کروڑ روپے کی ترقیاتی کام شروع کرا رکھے ہیںشیخ رشید کے 30 سال کے اقتدار اور میرا 30ماہ کے اختیارات میں موازنہ کریں توجھوٹ اور سچ کی سیاست کا فرق واضح محسوس ہوگا انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے شہریوں کو آنے والے پانی کے شدید بحران سے بچانے کے لئے غازی برو تھا ڈیم سے 80ارب روپے کی لاگت سے پانی کی پائپ لائن لانے کے منصوبے کا پی سی ون تیار ہے، راولپنڈی شہر میں بجائے ٹیوب ویل بور کرنے کے این اے 55 کی ہر یونین کونسل میں ایک ایک اوور ہیڈواٹر ٹینکی تعمیر کروائی جائے گی تاکہ پانی کا ضیاع ختم کر کے اسے سٹور کرنے کا اہتمام کیا جا سکے ایک سوال کے جواب میں ملک شکیل اعوان نے کہا کہ ہم شہر کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے،شیخ رشید کیخلاف عدالت نے جو بھی فیصلہ دیا تسلیم کیا جائیگا،راولپنڈی کے شہری دھوکہ دہی ،جھوٹ اور فریب کی سیاست کرنیوالوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے،ناجائز دولت اور اثاثے چھپانے والوں کا مقدر ناکامی ہوگی۔