سیکیورٹی فورسز کی کوئٹہ کے علاقہ میاں غنڈی میں کارروائی ،دو خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا

تیسرے خود کش حملہ آور کے پولیس وین کو ہدف بنانے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید، 7 زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر

منگل اپریل 20:44

سیکیورٹی فورسز کی کوئٹہ کے علاقہ میاں غنڈی میں کارروائی ،دو خودکش حملہ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں دو خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ تیسرے خود کش حملہ آور کے پولیس وین کو ہدف بنانے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے ۔منگل کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوئٹہ میں تین خودکش حملہ آوروں نے حملہ کرنے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو خود کش حملہ آوروں کو کوئٹہ کے علاقے میاں غندی مغربی بائی پاس کے قریب ہلاک کردیا ۔ خود کش حملہ آوروں کا ہدف ایف سی چیک پوسٹ تھی ۔ تیسرے خود کش حملہ آور نے خود کو کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ کے قریب پولیس کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے اڑا لیا ۔دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید اور سات زخمی ہوگئے ۔