بدین، عمر کوٹ، ٹھٹھہ، حیدرآباد سمیت 10 اضلاع کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی ابتدائی حلقہ بندیوں کیخلاف اعتراضات کی سماعت (کل) ہو گی

منگل 24 اپریل 2018 20:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بدین، عمر کوٹ، مٹیاری، ٹھٹھہ، حیدرآباد سمیت 10 اضلاع کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات کی سماعت (آج) بدھ کو ہو گی۔

(جاری ہے)

پنجاب سے کمیشن کے ممبر الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ان اعتراضات کی سماعت کرے گابینچ کے دیگر اراکین میں ارشاد قیصر اور شکیل احمد بلوچ شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کو ان 10 اضلاع سے 61 اعتراضات موصول ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں پر دائر اعتراضات 27 اپریل تک نمٹائے جانے کا امکان ہے۔