چیئرمین سینیٹ کی مغربی بائی پاس پر سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

دہشت گردی پاکستان کے عوام اور سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتی، محمد صادق سنجرانی

منگل 24 اپریل 2018 20:47

چیئرمین سینیٹ کی مغربی بائی پاس پر سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مغربی بائی پاس کے اوپر سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب ہونیوالے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کے عوام اور سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد افراتفری پھیلا کر ترقیاتی عمل کو روکنا چاہتے ہیں تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ چیئرمین سینیٹ نے دھماکہ میں شہید ہونیوالے افرادکے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔