کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیرالا سلام نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آن لائن پولیس کلیئرنس سرٹیفیکٹ کا افتتاح کردیا
منگل 24 اپریل 2018 20:47
(جاری ہے)
پولیس کلئیئرنس سرٹفیکٹ کا پرانا طریقہ کار انتہائی پیچیدہ تھا اور لوگ کئی کئی دن دفتروں کے چکر کاٹتے تھے لیکن اب اس پرانے طریقے سے چھٹکارہ پانے کے لئے ملاکنڈ انتظامیہ نے آن لائن کلئیرنس سرٹفیکٹ کا آغاز کیا جس کے ذریعے عوام آن لائن فارم پر کرکے تین دن کے اندر سرٹیفیکٹ حاصل کریں گے ۔
کمشنر نے مزید بتایا کہ ملاکنڈ پہلاڈویژن ہے جہاں آن لائن پولیس کلیئرنس سرٹفیکٹ کا آغاز ہوگیا ہے اس سے پہلے آن لائن پولیس کلیئرنس سرٹفیکٹ کی مثال پاکستان میں کہیں بھی نہیں ملتی ہے ۔ظہیرالاسلام نے بتایا کہ پولیس کلئیرنس سرٹیفکٹ کے علاوہ آن لائن ڈومیسائل اور جوڈیشری سسٹم بھی بہت جلد متعارف کیا جائیگا ۔جس سے نہ صرف لوگوں کو ڈومیسائل کے حصول میں مشکلات ورکاوٹیں دور ہونگی بلکہ طالبعلموں کا قیمتی وقت بھی ضائع نہیں ہوگااسی طرح جوڈیشل سسٹم آن لائن ہونے سے لوگ گھروں میں بیٹھ کر اپنے مقدموں کے تاریخ کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر ترقی یافتہ ملکوں کی طرح لوگوں کو سہولیات آن لائن میسرہوں۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.