خیبر پختو نخوا حکو مت نے عطا ئی /جعلی ڈا کٹرو ں کے خلا ف بھر پور کاروا ئی کا آغاز کر دیا

منگل 24 اپریل 2018 20:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء)عوا م کی صحت کو محفو ظ بنا نے کے لئے خیبر پختو نخوا حکو مت نے عطا ئی /جعلی ڈا کٹرو ں کے خلا ف بھر پور کاروا ئی کا آغاز کر دیا ہی ۔اس سلسلے میں صو بہ بھر میں ابھی تک 257جعلی ڈا کٹرو ں کو بے نقا ب کیا جا چکا ہے ۔عوا م الناس سے کہا گیا ہے کہ اگر ان کے ارد گرد ایسا کو ئی ڈا کٹر یا حکیم موجود ہو جو بغیر کسی ڈگری یا رجسٹریشن کے مریضو ں کا علا ج کر رہا ہو تو اسکے با رے میں اطلا ع KP Citizen partolپر شکا یت کی صو رت میں ار سا ل کر یں ۔

ضلعی انتظا میہ اس کے خلا ف بھر پو ر کا روا ئی کر ے گیاور شکا یت کر نے وا لے کی شنا خت کو بھی خفیہ رکھا جا ئے گا۔دریں اثنا ہر ی پور کی ضلعی انتظا میہ نے عطا ئی ڈا کٹرو ں کے خلا ف کا روا ئی میں نو کلینکس اور میڈیکل لیبا ٹریو ں کو سیل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

خیبر پختو نخوا حکو مت کی ہدا یت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہر ی پور عد نا ن جمیل نے ہیلتھ کئیر کمشن کے سینئر انسپکٹر سعید الر حمن کے ہمرا ہ افغا ن مہا جرین کے کیمپ نمبر16اور کو ٹ نجب اللہ کے کلینکس اور لیبا ٹریوں کی چیکنگ کی ۔

اس دورا ن سا ت میڈیکل کلینکس، دو ڈینٹل کلینکس اور ایک لیبا رٹری کو مستند عملے کی عد م مو جو دگی ،زا ئد المعیا د ادو یا ت اور سر نجو ں کی برآمدگی اور عدم رجسٹریشن کی بنا پر سر بمہر کر کے ان کے خلا ف دیگر کا روا ئی شرو ع کر دی ہے۔ ایڈیشنل اے سی نے خبردار کیا ہے کہ عطائی ڈاکٹروںاور جعلی کلینکس و لیبا رٹریوں کے خلا ف کا روائی ضلع کے دوسرے علا قوںمیں بھی جا ری رہے گی۔