وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کوئٹہ میں پے در پے تین خود کش دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت

منگل 24 اپریل 2018 20:51

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کوئٹہ میں پے در پے تین خود کش دھماکوں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کوئٹہ میں پے در پے تین خود کش دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جن میں پانچ اہلکار شہید اورمتعدد زخمی ہو گئے انہوں نے کہا کہ اگر فورسز بروقت کاروائی نہ کرتیں تو بڑے نقصان کا اندیشہ تھا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے ایک تعزیتی پیغام میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔