پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،
انشاء اللہ قومی کھیل اپنا عروج دوبارہ حاصل کرے گا ، ڈومیسٹک ہاکی کے ڈھانچہ میں بہتری کے لئے انٹر کلب مقابلے ،کلبوں کی سکروٹنی اور شفاف الیکشن اہم رول ادا کریں گے،نوید عالم کیمیڈیا سے گفتگو
منگل 24 اپریل 2018 20:51
(جاری ہے)
انٹرکلب ہاکی مقابلے پی ایچ ایف کی نگرانی میں منعقد ہورہے ہیں اور اس میں ٹیکنیکل ڈیلی گیٹس ،آبزرور اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز کو بھی شامل کیا جائے گا ۔
انٹر کلب مقابلوں کے بعد سکروٹنی کا عمل شروع کیا جائے گا ۔ہر کلب کے لئے اپنی گرائونڈ اور کم از کم 14کھلاڑیوں کا ہونا ضروری ہے ۔تمام میچز کا ویڈیو ریکارڈ ہوگا تاکہ کلبوں کے اصل اور جعلی کھلاڑیوں کی نشاندہی ہوسکے ۔کلبوں کو کم از کم تین ڈیپارٹمنٹل کھلاڑیوں کو شامل کرنا ہوگا ۔سکروٹنی کمیٹی کے اراکین کے ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور اس کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا جبکہ آخری مرحلہ الیکشن کا ہوگا اور ملک کے تمام اضلاع میں ضلعی سطح پر انتخابات ایک ہی دن ہوں گے ۔ حقیقی کلبوں کو ہی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی ۔ ڈسٹرکٹ کے بعد،ڈویژنل ،صوبائی اور قومی سطح پر انتخابات ہوں گے ۔ نوید عالم نے کہاکہ پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر ہر معاملے میں شفافیت چاہتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں نوید عالم نے کہاکہ بوگس کلبوں اور ذاتی مفاد رکھنے والوں کے خلاف کاروائی سے کئی لوگ ناراض ہوں گے لیکن ہم ہر کسی کو مطمئن نہیں کرسکتے ۔بوگس کلبوں کا خاتمہ کریں گے ۔پی ایچ ایف کانگرس اور ایگزیکٹو بورڈ نے اس طریقہ کار کی منظوری دیدی ہوئی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.