لاہور ہائیکورٹ نے 3 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلے کر دیئے

منگل 24 اپریل 2018 20:51

لاہور ہائیکورٹ نے 3 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلے کر دیئے
لاہور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے 3 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلے کر دیئے، نوٹیفکیشن کے مطابق سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ فیصل آباد صفدرسلیم شاہد کو صفدرسلیم شاہد کو پریذائیڈنگ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن کورٹ لاہور،پریذائیڈنگ آفیسرچائلڈپروٹیکشن کورٹ مصطفی ندیم کوہائیکورٹ رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ تقرری کے منتظر سیشن جج اسدعلی کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کر دی گئی تاکہ انہیں ممبرپنجاب سروس ٹربیونل لاہور تعینات کیا جاسکے۔