پنجاب یونیورسٹی ہم نصابی سرگرمیوں کے دوسرے روز مصوری،ملی نغموں،قرآت،نعت اورڈرامہ کے مقابلہ جات کا انعقاد

منگل اپریل 20:59

لاہور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) پنجاب یونیورسٹی میں جاری پانچ روزہ کل پاکستان ہم نصابی سرگرمیوں کے دوسرے روز قرآت ،نعت،ڈراموں،ملی نغموںاور مصوری کے مقابلے ہوئے جن میںچاروں صوبوں ،کشمیراورگلگت بلتستان سے سینکڑوں طلباء وطالبات نے شرکت کی۔۔پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن،نیب اوردی ایجوکیشنسٹ کے اشتراک سے ہونے والے ان مقابلوںمیںڈائریکٹرنیب لاہورسیدمحمدحسنین شاہ نے ڈی جی نیب سلیم شہزادکی نمائندگی کرتے ہوئی شرکت کی اورطلباء وطالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ کرپشن ایک ایسی اخلاقی برائی جو معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ جاتی ہے ۔

انہوںنے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا--- - ڈراموں میں طلباء و طالبات نے جس طرح سے گورنس ، صحت ،خوراک میں ہونے والی کرپشن کو پیش کیا ہے یہ ہو بہو ہمارے معاشرے میں ان شعبہ جات میں ہونے والی کرپشن سے ملتی جلتی ہے اور اس پر میں پنجاب یونیورسٹی ،دی ایجوکیشنسٹ اورپنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

ادارہ تعلیم وتحقیق کے وحید شہیدہال میں مقابلہ حسن قرات کے مقابلوں کاحتمی دورہوا جبکہ الرازی ہال میں میں نعت رسول مقبول کے مقابلے ہوئے ۔

ملی نغموں میں سوسے زیادہ طلباوطالبات نے حصہ لیا جن میں سے 21طلبا وطالبات نے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔دوسری جانب ادارہ تعلیم وتحقیق کے کوریڈورمیں فن مصوری کامقابلہ ہو جس میں ملک بھرکے سکولوں،کالجوں اوریونیورسٹیوں کے 120طلباوطالبات نے حصہ لیا۔آج بروزبدھ25اپریل الرازی ہال میں اردو،انگریزی کے 210طلباوطالبات تقریری مقابلوں کے مقابلے،وحیدشہیدہال میں ملی نغموں کے فائنل مقابلے،آئی ای آرکوریڈورمیں کارٹون سازی اورتصویرکشی کے مقابلے منعقدہوں گے۔ مقابلہ جات کے فاتح طلباء و طالبات کو 27اپریل بروز جمعہ کو انعامات دیے جائیں گے۔