شہید بے نظیر بھٹو کے جانثار میری قوت ہیں، پیپلز پارٹی مزدوروں، محنت کشوں، کسانوں اور طالب علموں کی پارٹی ہے، بلاول بھٹو زرداری

منگل 24 اپریل 2018 20:59

شہید بے نظیر بھٹو کے جانثار میری قوت ہیں، پیپلز پارٹی مزدوروں، محنت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کے جانثار میری قوت ہیں، پیپلز پارٹی مزدوروں، محنت کشوں، کسانوں اور طالب علموں کی پارٹی ہے۔ منگل کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں اور ٹکٹ ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارٹی کارکن میری طاقت ہیں جو شہید بھٹو کے فلسفہ پر یقین رکھتے ہیں وہ میرے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا شہید بے نظیر بھٹو کے جانثار میری قوت ہیں پیپلز پارٹی مزدوروں،محنت کشوں، کسانوں اور طالب علموں کی پارٹی ہے۔ ہمیں پارٹی کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا میرے ساتھ وہ ہی رہ سکتا ہے جس کو عوام کا درد ہے جو آنے والی نسلوں کو بھوک، معاشی بدحالی اور جہالت سے نجات دلوانا چاہتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا پیپلز پارٹی واحد پارٹی ہے جو اقتدار میں آتی ہے تو نوجوان کے لیئے روزگار فراہم کرتی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا جو پارٹی چھوڑ کر گئے ان کیلئے ہمیشہ کیلئے پارٹی کے دروازے بند ہوگئے۔