راولپنڈی ،شیخ رشید احمد کیخلاف دس ارب روپے ہرجانے کے دعوی میں شہادت طلب

منگل اپریل 21:09

راولپنڈی ،شیخ رشید احمد کیخلاف دس ارب روپے ہرجانے کے دعوی میں شہادت ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی وسیم رفیق نے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کیخلاف دس ارب روپے ہرجانے کے دعوی میں شہادت طلب کرتے ہوئے سماعت 6 جون تک ملتوی کردی،سابق ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین میٹرو بس حنیف عباسی نے رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کیخلاف ہرجانے کا دعوی دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شیخ رشید نے اپنی تقاریر میں انھیں منشیات سمگلر کہا جس سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی گزشتہ روز عدالت نے شہادت طلب کرتے ہوئے سماعت چھ مئی تک ملتوی کردی۔