Live Updates

(ن) لیگ بہاولپور کے مرکزی رہنماء ملک احمد عثمان چنڑ کی عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

منگل 24 اپریل 2018 21:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) بہاولپور کے مرکزی رہنماء ملک احمد عثمان چنڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے لاہور میں ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت بھی اس موقع پر موجود تھی۔ عمران خان نے ملک احمد عثمان چنڑاور ان کے ساتھیوں کی تحریک انصاف میں شمولیت پر انہیںخوش آمدید کہا اور کہا کہ آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے اور کرپشن سے نفرت کرنے والے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔

پاکستان کے عوام تحر یک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اس لیے عام انتخابات میں تحر یک انصاف ہی کامیاب ہوگی۔اس موقع پر ملک احمد عثمان چنڑ نے کہا کہ عمران خان کی کرپشن کے خلاف مہم کو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور اسی وجہ سے شفافیت کے حامل لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد اگر قائد اور اقبال کے افکار پر عمل کیا جاتا تو آج پاکستان کے حالات یہ نہ ہوتے بد قسمتی سے اقتدار میں آنیوالوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے سواکچھ نہیں کیا جسکی وجہ سے آج پاکستان میں غر یب آدمی بدترین مسائل کا شکار ہو چکا ہے۔

انہوںنے کہا کہ کر پشن ہی پاکستان کے تمام مسائل کی جڑ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں اقبال اور قائدکے افکار پر صرف تحر یک انصاف عمل کر رہی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات