میرے دل کا مسئلہ ہے، ڈاکٹرز کی اجازت کے بنا پاکستان واپس نہیں جا سکتا: اسحاق ڈار

muhammad ali محمد علی منگل 24 اپریل 2018 20:27

میرے دل کا مسئلہ ہے، ڈاکٹرز کی اجازت کے بنا پاکستان واپس نہیں جا سکتا: ..
لندن (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 اپریل 2018ء) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ میرے دل کا مسئلہ ہے اس لیے ڈاکٹرز کی اجازت کے بنا پاکستان واپس نہیں جا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق غیر فعال وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیف جسٹس کی جانب سے جاری کے گئے طلبی کے نوٹس پر ردعمل دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ انہیں دل کی بیماری ہے۔

(جاری ہے)

وہ لندن میں کسی دوسرے مقصد کیلئے نہیں بلکہ علاج کے غرض سے موجود ہیں۔ اسحاق ڈار نے ڈاکٹرز کی اجازت کے بنا پاکستان جانے سے معذرت کر لی ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ انہیں پاکستان جانے کی اجازت مل جائے۔ تاہم اس کیلئے انہیں ڈاکٹرز کی اجازت کی ضرورت ہوگی۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اسحاق ڈار کو 8 مئی تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔