واٹر بورڈ کے ملازمین کو ایمرجنسی ،چھٹی والے ایام اور روزانہ تاخیر تک کام کرنے پر اوورٹائم ادا کیا جائے ، چیئرمین یونائیٹڈ ورکرز یونین

منگل 24 اپریل 2018 21:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدر پنھل خان مگسی ،جنرل سیکریٹری اکرام خان نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کے ٹیکنیکل اسٹاف سے اور فیلڈ اسٹاف سے غیر انسانی سلوک روارکھا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی چھٹی والے ایام اور روانہ تاخیر تک کام کرنے پر اوورٹائم کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے ۔جس سے ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور کسی بھی وقت کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش آسکتا ہے ۔انہوں نے واٹر کمیشن کے سربراہ اور ایم ڈی واٹر بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر بورڈ کے اضافی ڈیوٹیاں انجام دینے والے ایمرجنسی اور چھٹی والے ایامک میں کام کرنے کا اضافی معاوضہ اوورٹائم ادا کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :