پی پی پی رہنمائعبدالجبار خان کا جونیجو کالونی یوسی 93 پی ایس 49 کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

منگل 24 اپریل 2018 21:26

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما عبدالجبار خان نے جونیجو کالونی یوسی 93 پی ایس 49 کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں پیپلزپارٹی کی جانب سے کرائے جانے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اسکول ، سیوریج ، پائپ لائن اور نئی سڑکوں کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا اور علاقے کے رہائشی افراد کو یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد یہ تمام کام مکمل ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے پی ایس 49 میں پہلی مرتبہ صحت وصفائی ، تعمیر وترقی کے ریکارڈ کام کرائے ہیں جس سے علاقے کے لوگوں کو بنیادی سہولیات میسر آرہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں ان علاقوں کو نظرانداز کیا جاتا رہا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے لوگ مشکلات سے دوچار تھے لیکن اب صوبائی وزیر بلدیات اور صوبائی حکومت کی خصوصی دلچسپی کی بناء پر ان علاقوں میں بھی بنیادی سہولیات کے کام تیزی سے جاری ہیں انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ آگے بھی اُ ن کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :