کوئٹہ،ملک انعام کاکڑپشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر، ملک سنگین مہترزئی جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے

منگل اپریل 21:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) ملک انعام کاکڑپشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر، ملک سنگین مہترزئی جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے،تفصیلات کے مطابق پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی انتخابات 21اپریل 2018کومنعقدہوئے ،جس میں2سال کیلئے صوبائی کابینہ کاانتخاب عمل میں لایا گیا، ملک انعام کاکڑ صوبائی صدر، جنرل سیکریٹری ملک سنگین مہترزئی، اکرام کاکڑ سیکریٹری خزانہ منتخب ہوگئے، دیگر ممبران میں سینئر نائب صدر ناصرمیانی، نائب صدر عمران ضیاء، نائب صر دوئم شاہ محمود،، نائب صدر سوئم زاہد خان، ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد نورلون، جوائنٹ سیکریٹری علائولدین کاکڑ، جوائنٹ سیکریٹری دوئم نافع حقیار، سوئم صدر صدام پانیزئی ودیگر منتخب ہوگئے،اس موقع پر ملک انعام کاکڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوء کہا کہ 2018پشتون ایس گولڈن جوبلی کے طورپرمنا رہی ہے ، اس سلسلے میں پارٹی قیادت اضلاع اور بنیادی یونٹوں کے تنظیمی دورے جبکہ 13مئی کو تقریب حلف برداری منعقد کریںگے،انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت ، جمہوری اداروں کااستحکام ، آزاد عدلیہ، آزادصحافت اور قیام امن وترقی وخوشحالی کیلئے ہرمحاذ پر ساتھ دیںگے۔

متعلقہ عنوان :