پی ایف یو جے کی اپیل پر ایچ یو جے کی جانب سے 26 اپریل کو صحافیوں کے حقوق کی پامالی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا

منگل 24 اپریل 2018 21:29

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی ملک گیر اپیل پر حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی طرف سے بھی 26 اپریل کو دوپہر میں صحافیوں کے حقوق کی پامالی اور پر تشدد واقعات کے خلاف مظاہرہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آٹھویں ویج بورڈ میں غیرمساوی نمائندگی، ویج بورڈز کے اضلاع کی سطح پر عدم اطلاق، صحافیوں کیمرہ مینوںفوٹوگرافروں سمیت اخبارات اور ٹی وی چینلز کے کارکنوں کے استحصال، بروقت تنخواہیں ادا نہ کرنے معاوضہ نہ دینے کے خلاف حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے زیر اہتمام جمعرات 26 اپریل کو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، یونین کے گول بلڈنگ آفس سے دوپہر میں ریلی نکالی جائے گی اور احتجاجی مظاہرہ ہو گا، مظاہرے کے اختتام پر جنرل باڈی کا اجلاس ہو گا، یونین نے اس مشترکہ مقصد کے لئے بلا امتیاز تمام صحافیوں کیمرہ مینوں سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :