امیرحیدرہوتی 27اپریل کوملاکنڈمیں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

منگل 24 اپریل 2018 21:31

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرسابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی 27اپریل کوتھانہ مالاکنڈایجنسی میں ایک بڑے شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کریں گے اس موقع پرمختلف سیاسی پارٹیوں کے درجنوں کارکنان تحصیل کونسل کے ممبرپی ٹی آئی کے سابق تحصیل صدر ضیاء الحق ایڈوکیٹ پی ایس ایف کے سابق صوبائی صدر محمدادریس خان کے ہمراہ عوامی نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

جلسے کوکامیاب بنانے کیلئے تحصیل بٹ خیلہ کے پندرہ یونین کونسل میں سرگرمیاں جوش وخروش کے ساتھ جاری ہے اورپوراعلاقہ کوفیلکس بورڈوں سے سجادیاگیا جلسے میں ہزاروں کے تعدادمیں کارکنان شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :