دیر ویلفیئر آرگنائزیشن پشاور کی مجلس عاملہ کا اجلاس

منگل 24 اپریل 2018 21:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) دیر ویلفیئر آرگنائزیشن پشاور کی مجلس عاملہ کا اجلاس چیئرمین عاملہ فاتح زرگل کی سربراہی میں مرکزی دفتر اعجاز آبادگلبہار میں ہوا جس میں اتفاق رائے سے مرکزی کابینہ اور تمام ذیلی تنظیموں کو تحلیل کرکے مرحلہ وار سالانہ انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور عبوری کابینہ کا اعلان بھی کیا گیا صدر فضل الرحیم فضلی، جنرل سیکرٹری فیض محمد،سینئر نائب صدر قاری نوراللہ، نائب صدر سرفراز خان، جائنٹ سیکرٹری محمد زادہ، فنانس سیکرٹری سراج الحق، میڈیا سیکرٹری غلام حسین غازی اور آفس سیکرٹری بادشاہ الدین پر مشتمل عبوری کابینہ کو 11 مئی تک انتخابات کے انعقاد اور تب تک آرگنائزیشن کی فلاحی سکیمیں جاری رکھنے کا ٹاسک حوالے کیا گیا اجلاس میں آرگنائزیشن کی ممبر سازی مہم کو نئے انتخابات تک موخر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیادرایں اثناء چیئرمین عاملہ کی طرف سے حجرہ حاجی محمد سعید پر سبکدوش کابینہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں سابق صدور ، مرکزی و ذیلی تنظیموں اور یو تھ ونگ کے عہدیداروں کے علاوہ عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سابقہ کابینہ کی فلاحی خدمات کو سراہا گیا اور انہیں انکی حسن کارکردگی پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :