سول ہسپتال میں سماجی تنظیم ’’سوچ‘‘ کی مدد سے ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ کا افتتاح کردیا گیا

منگل 24 اپریل 2018 21:33

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) سول ہسپتال میں سماجی تنظیم سوچ کی مدد سے ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ کا افتتاح کردیا گیا۔ منگل کو سرجیکل یونٹ 1 میں اس حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرمحمد توفیق اور سماجی تنظیم کے سربراہ پروفیسر نوشاد احمد بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر محمد توفیق نے کہا کہ سنگین بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو نئے یونٹ میں جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں تیزی سے بہتری آرہی ہے عوام جلد ہی ہسپتال میں نئی شکل میں دیکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :