سابق فرانسیسی فٹ بالر ہنری مائیکل انتقال کر گئے

منگل اپریل 21:44

سابق فرانسیسی فٹ بالر ہنری مائیکل انتقال کر گئے
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) سابق فرانسیسی فٹ بالر ہنری مائیکل انتقال کر گئے، ان کی عمر 70 برس تھی۔ انہیں 30 سالہ کیریئر کے دوران آٹھ مختلف ممالک کی کوچنگ کا اعزاز حاصل تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے 58 بین الاقوامی میچز میں فرانس کی نمائندگی کا اعزاز کیا اور اس کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کے بعد 1984ء سے 1988ء کے دوران بطور کوچ ٹیم کے ساتھ کام کرتے رہے، ان کی زیر کوچنگ ہی فرانس نے 1984ء میں منعقدہ لاس اینجلس اولمپکس گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، 1986ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں فرانسیسی ٹیم نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :