حافظ آباد، الیکشن ڈیوٹی کے لیے انتخابی عملی کی تربیت کا آغاز 25اپریل سے ہو رہا ہے، فخر السلام ڈوگر

منگل 24 اپریل 2018 21:44

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) /فوکل پرسن الیکشن فخر السلام ڈوگر نے کہا ہے کہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے انتخابی عملی کی تربیت کا آغاز 25اپریل سے ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضلع حافظ آباد میں انتخابی عملہ کی تربیت کے لیے دونوں تحصیلوں میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور تحصیل حافظ آباد کے عملہ کی تربیت گورنمنٹ مسلم ہائی سکول دربار روڈ اور گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائر سکینڈری سکول عقب جنرل بس اسٹینڈ جبکہ تحصیل پنڈی بھٹیاں میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2میں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن اور ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کی ہدایات کی روشنی میں تمام عملہ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ تربیت کے لیے متعلقہ سکول میں حاضرہوں۔ بصورت دیگر اُن کے خلاف بلا رو رعایت محکمانہ کاروائی کی جائیگی۔