تھانہ سرڈھیری میں کھلی کچہری، ڈی پی او چارسدہ کی آمد۔ اہلیان علاقہ نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا

منگل 24 اپریل 2018 21:44

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ ظہور بابر آفریدی کے زیرِ صدارت تھانہ سرڈھیری میں کھلی کچہری منعقد ہوئی،۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ ظہور بابر آفریدی نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام الناس تک پولیس کی رسائی، ان کے مسائل و تجاویز اور قیام امن کے لئے عوام کا تعاون حاصل کرنا ہے۔

ڈی پی او چارسدہ نے کہ خیبر پختونخواہ پولیس 2017پولیس ایکٹ کے تحت کام کر رہی ہیں، پولیس ایکٹ کے تحت پولیس اسسٹنس لائنز ، ڈی آر سی اور پولیس ایکسس سروس کام کر رہی ہیں۔خیبر پختونخواہ پولیس کو سیاسی دباؤ سے پاک کر دیا گیا ہے، اے آئی جی سے لیکر کنسٹیبل تک کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر میرٹ کی بنیاد پر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں سزا اور جزا کا عمل جاری ہیں ، بہترین کارکردگی پر انعام جبکہ غفلت کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی آر سی ، پولیس اسسٹنس لائنز اور پولیس ایکسس سروس کی قیام سے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کافی حد تک کم ہوگئے ہیں۔ پولیس اسسٹنس لائنز میں چھوٹے سے چھوٹے اور بڑے سے بڑے مسئلے بغیر کسی سفارش کے 24گھنٹے کے اندر اندر حل کئے جار رہے ہیں۔ پولیس ایکسس سروس میں آئی جی سے لیکر ڈی ایس پی تک شکایات کے لئے کمپلینٹ نمبر ہے ۔ جس کے ذریعے عوام بلا جھجک پولیس افسران سے رابطے کر سکتا ہیں یا اپنی شکایت کو بذریعہ ایس ایم ایس بھیج سکتا ہے جبکہ ڈی آر سی بھی پولیس ایکٹ 2017کا حصہ ہے جن کے قیام سے عوام کے مسائل بغیر کسی معاوضے کے حل ہورہے ہیں۔

چارسدہ کے ضلع بھر میں ڈی آر سی نے تقریباًً 3ہزار کے قریب کیسزحل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چارسدہ میں جرائم پیشہ عناصر ہوائی فائرنگ کے خلاف چارسدہ پولیس نے گزشتہ تین ماہ میں 345 ایف آئی آر درج کر چکے ہیں۔ڈی پی او چارسدہ نے کھلی کچہری کے دوران عوام کے مسائل غور سے سنے اور ان کے فوری حل کی بھر پور یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی حفاظت کرنا آئین اور قانون کی پاسداری و بالادستی کو یقینی بنانا ہے، پولیس کا کام عوام کو عزت، تحفظ دینا اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کر نا ہے ۔

سماجی جرائم کے سد باب کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ ہوائی فائرنگ، منشیات فروشی، سود خوری،اغوا کاری،بھتہ خوری،انڈر پلے،قمار بازی اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لئے چارسدہ پولیس کی جدجہد جاری رہے گی۔انہوں نے خیبر پختونخواہ میں پولیس اصلاحات ، امن وامان کی بحالی میں لیزان کمیٹیوں اور ڈی آر سی کے کردار کو سراہا اور عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کی جبکہ موقع ہی پر حاضرین کو اپناکمپلینٹ رابطہ نمبر دے دیا۔