ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الپوری اور مضافاتی علاقوں میںنجی کلینکوں پر چھاپے

منگل 24 اپریل 2018 21:46

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) شانگلہ اسسٹنٹ کمشنرطارق محمود کا سپریم کورٹ کے حکم پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الپوری اور مضافاتی علاقوں میںنجی کلینکوں پر چھاپے ۔کئی پرائیویٹ کلینکس کا رجسٹریشن اور ریکارڈ طلب کردیا ۔کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحصیلدار الپوری شیر دل اور پولیس کی بھاری نفری بھی اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تھی ،تمام کلینیکس کا مرحلہ وار چیکنگ کی جائیگی۔

منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر شانگلہ طارق محمود نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی کلینیکس کے خلاف چھاپے مارے اور موقع پر موجود کلینکس ، پرائیویٹ لیبارٹریوں کی رجسٹریشن اور ریکارڈطلب کردی،انھوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الپوری ، کوزہ الپوری ، بیلے بابا، ڈھیرئ سمیت دیگر بازاروں میں کاروائیاں کیں۔۔