مریدکے قتل ہونے والے ایک ہی گھر کے پانچ افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی

منگل 24 اپریل 2018 21:52

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) مریدکے تار بازار میں ایک ہی گھر کے پانچ افراد تین حقیقی بھائیوں ارشان عامر قیصر اسکے بیٹے عرفان قریبی عزیز عرفان کی اجتماعی نماز جنازہ قلعہ مسیتا جناز گاہ میں ادا کی گئی جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی نماز جنازہ میں کسی اہم سیاسی یا سماجی شخصیت نے شرکت نہ کی ایک ہی گھر سے جب پانچ جنازے اٹھے تو کہرام مچ گیا ہر انکھ اشک بار تھی پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :