مریدکے شیخوپورہ روڈ پر ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، خاتون جاں بحق

منگل اپریل 21:52

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) مریدکے شیخوپورہ روڈ پر ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، خاتون جاں بحق شوہر شدید زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ شیخوپورہ روڈ کا رہائشی شبیر احمد اپنی اہلیہ کے ہمراہ مریدکے آرہا تھا کہ بھٹیاں و الا سٹاپ کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں شبیر احمد شدید زخمی ہو گیا جبکہ اس کی اہلیہ جاں بحق ہو گئی ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا مریدکے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔