کراچی سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سینیٹر شاہی سید

منگل 24 اپریل 2018 21:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیںکے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی کے لیے وزیر اعظم کی کاوشیں قابل تعریف ہیںکے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان معاملات حل کروانے سے شہریوں کو شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ سے نجات کی امید پید ا ہوگئی ہے باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین شاہی سید نے مذید کہا ہے کہ شدید گرمی میں بد ترین لوڈ شیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی سے شہریوں کو شدید مسائل کا سامنا ہے خاص طور شہر کی غریب آبادیوں کے رہائشی شدید مشکلات کا سامنا ہے کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان معاملا ت کا ہونا اہم خبر سے کم نہیں ہے امید کرتے ہیں کہ شہر سے جلد بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش کا خاتمہ ہوگا وزیر اعظم کی جانب سے کراچی کو پانی کی مستقل فراہمی کی یقین دہانی تازہ ہوا کا جھونکا ہے انہوں نے مذید کہا کہ کراچی کو ہمیشہ سے نظر انداز کیا جاتا رہا ہے مسلسل نظر انداز کرنے کی وجہ سے شہر کے مسائل انتہائی سنگین تر ہوتے جارہے ہیںپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وفاقی حکومت کی کراچی کے مسائل میں دلچسپی مثبت عمل ہے سیاسی اختلافات سے قطع نظر شہر یوں کے مسائل حل ہونے چاہیے عوامی نیشنل پارٹی گزشتہ کافی عرصے سے کہتی چلی آرہی ہے کہ اہم سیاسی قوتوں کو کراچی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی شہر کے مسائل کا حل کسی ایک جماعت کے بس کی بات نہیں ہے انہوں نے مذید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ ارباب اختیار کراچی کو ملکی معیشت میں کردار کے مطابق اہمیت دیں گے اور شہر کے مسائل کے لیے بروقت اقدامات کریں گے ۔