Live Updates

تحریک انصاف اگلے الیکشن میں سندھ سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، صدر منارٹی ونگ جے پرکاش اکرانی

منگل 24 اپریل 2018 21:52

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف منارٹی ونگ سندھ کے صدر جے پرکاش اکرانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اگلے الیکشن میں سندھ سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور میں اقلیتی برادری کو نظر انداز کیا ہے وہ پاکستان تحریک انصاف منارٹی ونگ سندھ کے نائب صدر جئہ پرکاش سامیانی کی جانب سے منعقدہ ورکرز کنونیشن سے خطاب کر رہے تھے جس میں تحریک انصاف سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ایوب شر، ذوالفقار ہالیپوٹو، نریندر راجانی، دیوان مہیش کمار جیرامانی، مکھی عالم چند، بھگوان داس بھیل، الہداد نظامانی، جنید لغاری، صدام تنیو، لجپت راٹھوڑ، دیوان کلدیپ، دیوان سنی کھنا، دیوان پریمچند اور دیگر رہنماوں سمیت کارکنان اور علائقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مختلف برادیروں کے لوگوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

ورکرز کنونیشن سے خطاب کرتے منارٹی ونگ سندھ کے صدر جئہ پرکاش اکرانی نے کہا کہ سندھ میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے، مختلف پارٹیوں اور برادریوں سے لوگ بڑی تعداد میں پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔جئہ پرکاش اکرانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی ہر دور میں اقلیتی برادری کو مایوس اور دھوکہ دیا ہے، آنے والے الیکشن میں اقلیتی برادری عمران خان اور شاہ محمود قریشی کا ساتھ دے گی، پیپلز پارٹی سندھ کو کھنڈر بنا دیا ہے، لوگ پینے کے پانی کے لیے ترس رہے ہیں۔

جئہ پرکاش اکرانی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف عام انتخابات میں سندھ کے ہر حلقہ سے اپنا امیدوار کھڑا کرے گی اور آئیندہ الیکشن میں سندھ سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ورکرز کنونیشن سے ایوب شر، ذوالفقار ہالیپوٹو، دیوان مہیش کمار جیرامانی، مکھی عالم چند، بھگوان داس بھیل، الہداد نظامانی، جنید لغاری، صدام تنیو، دیوان سنی کھنااور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات