خیبرپختونخواحکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

خیبرپختون خوا حکومت چودہ مئی کو بجٹ پیش کرے گی،بجٹ پیش کرنے لئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے محکمہ خزانہ کو ہدایات جاری کردی

منگل 24 اپریل 2018 21:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) خیبرپختونخواحکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا،وزیراعلی پرویز خٹک نے وزیرخزانہ کو بجٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی،خیبرپختون خوا حکومت چودہ مئی کو بجٹ پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اگلے ماہ کی چودہ تاریخ کو بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ،زرائع کے مطابق بجٹ پیش کرنے لئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے محکمہ خزانہ کو ہدایات جاری کردی،زرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ اجلاس کیلئے وزیراعلیٰ کی ہدایت پراسپیکراسد قیصرکو اپوزیشن سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق بعض اپوزیشن رہنماوں کی جانب سے بجٹ کی منظوری میں تعاون کی یقین دہانی کے بعد اجلاس کی سمری تیارکی گئی

متعلقہ عنوان :