ڈکیتی کی وارداتوں ملوث اچھو اوڈھ گینگ کے 2 ارکان سرغنہ سمیت گرفتار

منگل 24 اپریل 2018 21:53

چیچہ وطنی۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) چیچہ وطنی پولیس نے ڈکیتی کی وارداتیں کرنیوالے محمد اسلم عرف اچھو اوڈھ گینگ کے دو ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمدعاطف اکرام نے صحافیوں کو بتایا کہ ا چھو اوڈھ گینگ گھروں میں ڈکیتی کرنیوالا گینگ ہے جس کے اراکین کی تعداد16 ہے، انہوں نے بتایا کہ چار پانچ ماہ قبل اس گینگ نے چیچہ وطنی بائی پاس روڈ کے نزدیک تین گھروں میں گھس کر اسلحہ کے زور پر نقدی طلائی زیورات قیمتی کپڑے اوردیگرقیمتی اشیاء لوٹ لی تھیں، اس گینگ کے ملزمان کسی بھی علاقے میں ریکی کر کے لوگوں کے گھروں میں داخل ہو جاتے تھے جس کی وجہ سے یہ گینگ علاقے میں دہشت کی علامت بنا ہوا تھا ، ڈی پی او نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی،جس نے گروہ کا سراغ لگا کر گینگ کے سرغنہ کوٹ رادھاکشن ضلع قصور کے رہائشی محمد اسلم عرف اچھو اوڈھ اوراس کے ساتھی ضلع ننکانہ صاحب کے رہائشی محمد شاہد کو گرفتار کرلیا، گینگ کے باقی ملزمان بھی ٹریس ہو چکے ہیں جنہیںجلد گرفتار کر لیا جائیگا، ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لوٹا ہوا سامان،نقدی اوراسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :