پاکپتن،تیز رفتاربس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ،ایک شدید زخمی

منگل 24 اپریل 2018 21:53

پاکپتن۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) چوک جمال پاکپتن میں تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، تٖفصیلات کے مطابق محمد مشتاق اپنے ساتھی محمد عباس کے ہمراہ موٹرسائیکل پر چوک جمال پاکپتن کے قریب جا رہا تھا کہ تیز رفتار ڈالہ بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نیتیجہ میں محمد مشتاق موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی محمد عباس شدید زخمی ہو گیا، جس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن منقتل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :