ڈی پی اومظفرگڑھ کوپٹیشنرزکے طبی معائنے کے بعد تعیناتی کے عمل میں شامل کرنے کاحکم

منگل اپریل 21:53

ملتان۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ڈی پی اومظفرگڑھ کوہدایت کی ہے کہ کانسٹیبل کی آسامی کیلئے درخواست دینے والے امیدوارکانام طبی معائنے کے بعد امیدواروں کی فہرست میں شامل کیاجائے۔۔قبل ازیں محمد ادریس نے موقف اختیارکیاتھاکہ اس نے کانسٹیبل بھرتی ہونے کیلئے تحریری ودیگرجسمانی ٹیسٹ کامیابی سے پاس کرلئے۔

(جاری ہے)

بعدازاں اس کی بائیں آنکھ میںچھالہ ہونے کی وجہ سے اس کانام فہرست سے نکال دیاگیااوراب آپریشن کے بعداس کی آنکھ ٹھیک ہوگئی ہے، لہذااسے حتمی امتحان میں شامل ہونے کاموقع دیاجائے۔ عدالت نے موجودہ ڈی ایس پی لیگل محمد ثقلین کوہدایت کی کہ پٹیشنرزکوآئندہ دس مئی کو ڈی ایچ کیوہسپتال مظفرگڑھ میں پیش کرے جہاں اس کاطبیئنہ کرایاجائے اورفٹنس کی صورت میں اسے تعیناتی کے عمل میں شامل کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :