تعلیم کے ذریعے معاشرے میں برائیوں کاخاتمہ ممکن ہے ،شائستہ بخاری

منگل 24 اپریل 2018 21:53

ملتان۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) وومنز رائٹس ایسوسی ایشن کی چیئرپرس شائستہ بخاری نے کہاکہ تعلیم کابنیادی مقصد ہے کہ صالح معاشرہ وجودمیں آئے ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے ارتقاء آرگنائزیشن کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تعلیم کے ذریعے ہی معاشرے سے برائیوں کاخاتمہ ہوگالیکن افسوس کہ اب تعلیم کو بنی نوع انسان کی بھلائی کاذریعہ نہیں سمجھاجاتا، آج کہ دورمیں تعلیم کامقصدمحض پیسہ کمانااورمادی ترقی کاحصول رہ گیاہے ،اس موقع پررخسانہ محبوب ،عذراجبیں ،ثناء اقبال ،ذکیہ نسرین اورصائمہ علی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :